پاکستانی بیٹر شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں ڈبل سنچری بنادی۔
انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود پہلی مرتبہ شریک ہیں اور وہ ڈربی شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔
آج ہونے والے میچ میں شان مسعود نے سسکس کے خلاف کھیلتے ہوئے ڈبل سنچری بناڈالی۔
انہوں نے 121 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جبکہ ڈبل سنچری تک پہنچنے کے لیے انہوں نے مزید 145 گیندوں کا سہارا لیا۔
شان مسعود نے ڈربی شائر کی جانب سے پہلے میچ میں 91 اور 62 کی اننگز کھیلی تھی۔
Comments are closed.