پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

انگلش ٹیم کا پاکستان آمد سے قبل ابوظہبی میں پریکٹس میچ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آمد سے قبل ابوظہبی میں موجود ہے، جہاں انگلش ٹیم کو پریکٹس میچ کھیلنا ہے۔

تین روزہ پریکٹس میچ انگلینڈ اور انگلینڈ لائنز کے درمیان 23 سے 25 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد آمد 27 نومبر کی صبح شیڈول ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

انگلش کرکٹر کیٹن جیننگز دورۂ پاکستان کی وجہ سے مانچسٹر میں شیڈول اپنی گریجویشن کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

انگلش ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کےلیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج ہو گا۔

تین ٹیسٹ کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں ردوبدل کا امکان ہے، شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد عباس شامل ہوں گے۔

میر حمزہ، ابرار احمد اور آل راؤنڈر عامر جمال کا نام بھی زیر غور ہے جبکہ حارث رؤف کے ٹیسٹ ڈیبیو کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.