انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر ہیری بروک پاکستان میں ملنے والی سیکیورٹی پر انتہائی مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے بعد برطانوی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں سب کچھ بہت اچھا ہے، ہم خود کو محفوظ سمجھ رہے ہیں اور یہاں مزہ بھی آرہا ہے۔
ہیری بروک کا کہنا تھا کہ اس دورے کے دوران بھی سیکیورٹی پی ایس ایل کی طرح ہی ہے، جب بھی واش روم جاتا ہوں تو لگتا ہے کوئی میرا پیچھا کررہا ہے۔
میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باعث تھوڑا تجربہ تھا۔ آوٹ فیلڈ تیز تھی اس وجہ سے نیچے شاٹس کھیلے اور آخر تک ناٹ آوٹ رہنے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 6 وکٹ سےہرا دیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل کراچی میں ہی شیڈول ہے۔
Comments are closed.