انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے بیٹنگ میں انوکھا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
تقریباً دو دہائیوں سے جیمز اینڈرسن اپنی جادوئی بولنگ سے ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑتے رہے ہیں۔ اپنے نام 634 ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ، اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کرکٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
اب جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ ناٹ آؤٹ رہنے والے کرکٹر بھی بن گئے ہیں، جیمز اینڈرسن نے یہ اعزاز ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اپنے نام کیا۔
جمیز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 100 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔
اس فہرست میں جیمز اینڈرسن کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق پیسر کورٹنی والش 61 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے ہیں، اس فہرست میں تیسرا نمبر متیاہ مرلی دھرن کا ہے جو 56 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے ہیں، سابق انگلش پیسر باب ولس 55 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے۔
Comments are closed.