پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے استعفے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے کچھ دیر بعد اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ اس سے پہلے ٹوئٹ غلطی سے ان کے اکاؤنٹ پر شیئر ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر دباؤ کے باعث انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین آئن واٹمور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ آئن واٹمور نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کے عہدے کی مدت پانچ برس تھی جبکہ وہ اس عہدے پر صرف 10 ماہ ہی فائز رہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی وجہ سے آئن واٹمور دباؤ کا شکار تھے۔
Comments are closed.