بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلش اسکواڈ میں تبدیلی، ریس ٹوپلے آؤٹ ٹیمال ملز ان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء میں ٹیمال ملز کو انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیمال ملز کو فاسٹ بولر ریس ٹوپلے کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ریس ٹوپلے پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ 

ٹیمال ملز کو ٹریولنگ ریزروز میں شامل رچرڈ گلیسن پر ترجیح دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ انگلش ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 22 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.