وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت انکم ٹیکس میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہمارا ٹیکسٹائل سیکٹر آگے بڑھ رہا ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پچھلے 30 سال میں زراعت سیکٹر میں کوئی کام نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کپاس کے علاقوں میں شوگر ملیں لگتی رہیں، یہ حکومت کی نااہلی تھی۔
وزیرِ مملکت کا کہنا ہے کہ ہم نے کاٹن کی سپورٹ پرائس ساڑھے 5 ہزار روپے مقرر کی، اس سال گندم کی پیداوار 27 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً 400 ارب روپے کسانوں کی جیب میں گئے ہیں، ایکسپورٹ بڑھانا ترجیحات میں شامل ہے۔
فرخ حبیب کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک قرض کی فراہمی میں سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔
وزیرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ گندم، چاول اور گنے کی فصلوں میں ریکارڈ پیدا وار ہوئی، 3 ہزار ارب روپے قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔
Comments are closed.