ہفتہ 5؍ذوالحجہ 1444ھ24؍جون 2023ء

انڈونیشی مچھیرے اور خونخوار مگرمچھ کی دوستی مثال بن گئی

انسان اور پالتو جانور کی دوستی کی تو مثالیں عام ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ ایک انسان اور خونخوار مگرمچھ میں بھی دوستی ہوسکتی ہے؟

جی ہاں! آپ نے بالکل درست پڑھا۔ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک مچھیرے نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 میٹر لمبا خونخوار مگرمچھ اس کا دوست ہے۔

کاشتکاروں نے رواں برس فروری میں اپنی فصلوں پر ہنسوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔

یہی نہیں بلکہ اس شخص کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ دوستی ایک دو ماہ پر محیط نہیں بلکہ یہ یارانہ 20 سال پرانا ہے۔ 

مذکورہ مگرمچھ کا نام رزکا ہے اور وہ ایمیبو نامی مچھیرے کی وجہ سے انڈونیشیا کے جزیرہ کلیمنتن کی کمیونٹی کا ایک حصہ ہے۔ 

رزکا کو کمیونٹی میں ایک سلیبریٹی کی حیثیت حاصل ہے، جہاں ہر کوئی اس کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوانے کا خواہشمند رہتا ہے۔ 

ایمیبو کا کہنا تھا کہ اس نے رزکا پر پہلی مرتبہ 23 سال قبل اس وقت دھیان دیا جب وہ میری بوٹ کے آس پاس تیر رہا تھا جبکہ وہ اس وقت صرف ایک میٹر لمبا تھا۔ 

اس کا کہنا تھا کہ میں نے اسے نظرانداز کیا لیکن وہ میرے پیچھے پیچھے میرے گھر تک آگیا، میں نے اسے کھلایا، جس کے بعد سے یہ سلسلے جاری ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.