انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے 17 روز میں 114 ڈاکٹرز ہلاک ہو گئے۔
انڈونیشیا میں جولائی کے دو ہفتے میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے ملک بھر میں انفیکشن کی شرح میں تیزی سے اضافہ کر دیا ہے۔
ملک بھر کے 95 فیصد ہیلتھ ورکز کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے لیکن اس کے باوجود ہیلتھ ورکرز عالمی وبا کا شکار ہو رہے ہیں۔
انڈونیشیا کی ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے سینئر رہنما مہیسا پرانا دیپا کا کہنا ہے کہ وبا کے آغاز سے اب تک 545 ڈاکٹرز موت کا شکار ہو چکے ہیں
انڈونیشیا میں اب تک 44 ہزار 721 کیسز اور ایک ہزار 93 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں ۔
حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے شہریوں کی نقل و حرکت پر بھی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
Comments are closed.