انڈونیشیا میں ایک نقاب پوش مسلح خاتون نے صدارتی محل میں گھسنے کی کوشش کی جسے گرفتار کرلیا گیا۔
صدارتی سیکیورٹی فورس نے انکشاف کیا کہ خاتون نے محل کے پہرے پر مامور اہلکار کی طرف پستول سے نشانہ بھی لینے کی کوشش کی تھی۔
صدارتی سیکیورٹی فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم خاتون محل کے مرکزی ناکے کے بہت قریب کھڑی ہوئی تھی۔
اہلکار خاتون کو مشکوک جان کر اس کے پاس گیا تو عورت نے اپنا اسلحہ اہلکار پر تان لیا۔
اہلکار نے خاتون سے اسلحہ قبضے میں لیا اور اسے محل کے قریب ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کے حوالے کر دیا۔
مشتبہ خاتون اس وقت تفتیش کے لیے پولیس کی تحویل میں ہے، پولیس نے پستول بھی برآمد کرلی ہے۔
Comments are closed.