انڈونیشیا میں گردوں کی بیماری میں مبتلا ہو کر مرنے والے بچوں کی تعداد 133ہوگئی ہے۔
انڈونیشیا کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بچوں میں گردے کی تکلیف کے اب تک 241 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 133 بچے بیماری کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
انڈونیشیا نے گزشتہ روز بچوں کی اموات کے بعد کھانسی کے تمام شربت اور کھانسی کے لیے استعمال ہونے والی ہر قسم کی مائع ادویات پر پابندی لگا دی تھی۔
حکام کے مطابق کھانسی کے کچھ شربت میں مضر صحت اور زہریلے اجزا پائے گئے ہیں۔
انڈونیشیا میں یہ پابندی عالمی ادارہ صحت کے جاری الرٹ کے بعد لگائی گئی جس میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ افریقی ملک گیمبیا میں 70 بچوں کی اموات کا تعلق بھارت سے آنے والے کھانسی کے شربت سے ہے۔
جن میں مضر صحت اجزا کا استعمال ہوا ہے جو بچوں میں گردوں کی بیماری کا سبب بن رہے ہیں، معاملے سے متعلق عالمی ادارہ صحت اور بھارتی حکام کی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.