بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

انڈونیشیا: مغربی جاوا میں زلزلے سے اموات کی تعداد 268 ہوگئی

انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں گذشتہ روز آنے والے 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 268 ہوگئی، مرنے والوں میں بیشتر اسکول کے طلبا شامل ہیں۔

انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں زلزلے کے بعد ہر طرف تباہی کے آثار ہیں، جہاں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی اور 151 لاپتا ہیں۔

زلزلے سے 22 ہزار عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے 58 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کے قصبے سیانجر میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.