انڈونیشیا میں لاپتہ ہونے والی ایک خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اژدھے کی لمبائی 16 فٹ تھی اور اُس کے اندر لاش سالم حالت میں موجود تھی۔
واقعہ انڈونیشیا کے صوبے جامبی میں پیش آیا، مقامی رپورٹس کے مطابق جاہراہ نامی 50 سالہ خاتون اتوار کی صبح کام پر نکلیں اور گھر واپس نہیں لوٹیں۔
خاتون کی تلاش شروع کی گئی تو اگلے روز گاؤں والوں کو ایک اژدھا ملا جس کا پیٹ بہت بڑا تھا۔
اژدھے کو مار کر اُس کا پیٹ چاک کیا گیا تو لاپتہ ہونے والی عورت کی لاش اُس کے اندر سے ملی۔
انڈونیشیا میں ایسی ہی دو اموات 2017 اور 2018 میں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ویسے تو اژدھے چوہے اور دیگر چھوٹے جانور کھاتے ہیں لیکن جب ان کی جسامت ایک حد سے بڑھ جائے تو بطور غذہ چھوٹے جانور کافی نہیں رہتے۔
Comments are closed.