انڈونیشیا کا 33 سالہ فٹنس ٹرینر جسٹن وکی 210 کلو وزن اٹھانے کے چکر میں جان سے گیا۔
یہ واقعہ 15 جولائی کو بالی کے ایک جم میں پیش آیا، سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔
جسٹن 210 کلو وزنی راڈ اٹھا کر زمین پر بیٹھا اور اٹھنے کی کوشش میں راڈ اس کی گردن پر گری جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ سے اس کی گردن ٹوٹ گئی اور دل اور پھیپھڑوں کو جانے والی نسیں شدید دباؤ میں آئیں جس کی وجہ سے جسٹن ہلاک ہوگیا۔
اسے علاج کیلئے اسپتال لے جایا گیا لیکن آپریشن کے دوران ہی وہ جانبر نہ ہوسکا۔
Comments are closed.