منگل 15؍رجب المرجب 1444ھ7؍فروری2023ء

انڈونیشیا: علیحدگی پسندوں نے نیوزی لینڈ کے پائلٹ کو یرغمال بنالیا

انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں علیحدگی پسندوں نے نیوزی لینڈ کے ایک چھوٹے چارٹر طیارے کے پائلٹ کو یرغمال بنا لیا۔ طیارہ آج پاپوا پہنچا تھا۔

صوبے کے پولیس ترجمان بینی آدی نے کہا کہ حکام واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور فوجی اہلکاروں کو علاقے میں بھیجا ہے تاکہ پائلٹ اور 5 مسافروں کو تلاش کیا جاسکے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ ہم وہاں زیادہ اہلکار نہیں بھیج سکتے کیونکہ نڈوگا ایک دشوار گزار علاقہ ہے، وہاں صرف بذریعہ ہوائی جہاز ہی پہنچا جاسکتا ہے۔

حکام کے مطابق طیارہ آج صبح لینڈ کر گیا تھا، بعد ازاں باغی جنگجوؤں نے اس پر حملہ کیا۔

پاپوا کے فوجی ترجمان ہرمن تریامین کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی شناخت کیپٹن فلپ مرتھنز کے نام سے ہوئی ہے اور یہ واضح نہیں کہ اس کے ہمراہ 5 مسافروں کو بھی اغوا کیا گیا ہے یا نہیں۔

ویسٹ پاپوا نیشنل لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، تنظیم نے کہا کہ پائلٹ کو تب تک رِہا نہیں کیا جائے گا جب تک انڈونیشی حکومت مغربی پاپوا کی آزادی تسلیم نہیں کرتی۔

باغی تنظیم نے جہاز میں سوار مسافروں کے متعلق کوئی بات نہیں کہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.