بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انڈونیشیا، پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر مظاہرے اور احتجاج

انڈونیشین حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کے بعد ملک گیر احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد مظاہرین نے ٹائر جلا ہنگامہ آرائی کی اور کئی مقامات پر سڑکیں بلاک کر دیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں ہزاروں مظاہرین نے ملک کے دارالحکومت جکارتہ سمیت کئی شہروں سورابایا، مکاسار، کینڈاری، ایچ اور یوگیاکارتہ میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، ان مظاہروں میں انڈونیشیا کے طالبِ علم بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

دوسری جانب انڈونیشین صدر جوکوویڈوڈو نے کہا ہے کہ انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں 30 فیصد اضافے کا اعلان بڑے مشکل حالات کے تحت کیا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ کوئی آپشن نہ رہ جانے کے بعد کیا۔

واضح رہے کہ انڈویشیا میں کئی برسوں سے حکومت کی جانب پیٹرول قیمتوں پر سبسیڈیز دی جاتی رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.