کراچی پولیس و رینجرز کی جانب سے انڈسٹریل زون کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جانے کا اعادہ کیا گیا ہے۔
پولیس و رینجرز کے افسران کی لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملاقات کے دوران تاجروں نے پولیس و رینجرز کی کارکردگی کو سراہا، اس دوران پولیس کی جانب سے بھی سی سی ٹی وی کیمروں اور پولیس پیٹرولنگ کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل زون کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
چیئرمین لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (لاٹی) زین قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کی بدولت شہر میں امن آیا ہے، پولیس ورینجرز کے ساتھ مل کر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
چیئرمین لاٹی نے کہا کہ جرائم پیشہ ور افراد کے خلادف ملیرپولیس کی کارکردگی بہتر ہے، مددگار 15پولیس کا ریسپانس لانڈھی کے صنعتی علاقوں میں بہتر ہوا ہے۔
Comments are closed.