ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 220 رنز بنائے، یو اے ای ٹیم نے ہدف 10 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔
یو اے ای ٹیم کی طرف سے تانش سوری 75 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، انہوں نے دوران بیٹنگ 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔
سری لنکا کی جانب سے گروکا سنکیتھ 3 اور وشکوا لہیرو کی 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
ایونٹ میں گروپ اے اور بی کی ٹیموں کے 2، 2 میچز ہوچکے ہیں، پاکستان گروپ اے سے جبکہ بنگلادیش گروپ بی سے ٹاپ پر ہے۔
Comments are closed.