دبئی میں جاری اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیمیں مد مقابل ہیں۔
آج کے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد بھارتی انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 260 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بھارتی انڈر 19 ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 259 رنز بنائے۔ آدرش سنگھ 62 اور اودے سہارن نے 60 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان انڈر 19 کے عبید شاہ اور عامر حسن نے 2،2 اور عرفات منہاس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دی تھی۔
Comments are closed.