وزیر مملکت زرتاج گل کا قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد شہزاد کے بارے میں کہنا ہے کہ محمد شہزاد کے انڈر 19ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے پر ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کو فخر ہے۔
زرتاج گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈر 19ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’پاکستان کی ٹیم کو بھارت کو ہرانے پر مبارکباد‘۔
انہوں نےمحمد شہزاد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ بالخصوص مین آف دی میچ، محمد شہزاد جن کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے، اُنہوں نےبہترین کھیل پیش کیا، جوکہ ڈیرہ کے لوگوں کے لئے باعث فخر ہے‘۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ زرتاج گل کا تعلق بھی ڈیرہ غازی خان سے ہے اور وہ 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 191، ڈی جی خان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ انڈر19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
محمد شہزاد نے بھارت کے خلاف اس میچ میں105 گیندوں پر 4 چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
Comments are closed.