منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

انڈر 16 ساف چیمپئن شپ: پی ایف ایف پھر این او سی مسائل کا شکار

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) ایک بار پھر عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) مسائل کا شکار ہوگئی ہے۔ پاکستان انڈر 16 ٹیم ساف چیمپئن شپ کےلیے این او سی کی منتظر ہے۔

ساف انڈر 16 چیمپئن شپ یکم سے 10 ستمبر تک بھوٹان میں ہوگی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ این او سی جاری کردیا جائے۔

 ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ این او سی پراسس میں بھیج چکا ہے، متعلقہ وزارت سے این او سی ملتے ہی پی ایف ایف کو بھیج دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے اگست کے پہلے ہفتے میں این او سی دستاویزات بھجوائے تھے۔

پی ایس بی نے 16 اگست کو بعض اعتراضات بھیجے تھے جس کا جواب دے دیا گیا تھا۔

پاکستان انڈر 16 فٹبال ٹیم کو 29 اگست کو بھوٹان روانہ ہونا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایف ایف ماضی میں مینز اور ویمنز ٹیموں کے این او سی کےلیے بھی چیلنجز کا شکار رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.