گریڈ 21 کے انچارج وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللّٰہ خان سنبل لاہور میں انتقال کر گئے۔
حکام وزارت داخلہ کے مطابق سیکرٹری داخلہ عبداللّٰہ سنبل کچھ عرصے سے علیل تھے۔ انہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔
عبداللّٰہ سنبل نے 20 اگست کو سیکرٹری داخلہ کا چارج سنبھالا تھا۔
ان کی نمازجنازہ کل بعد نماز عصر حبیب مسجد طفیل روڈلاہور میں ادا کی جائے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.