جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انٹر بینک: ڈالر 284 روپے 85 پیسے کا ہو گیا

ملک میں امریکی ڈالر کے نیچے آنے کا سفر ایک بار پھر جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے کم ہو کر 284 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔

امریکی ڈالر اڑان بھرنے کے بعد کئی روز سے نیچے کی جانب گامزن ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 544 پوائنٹس کے اضافے سے 58 ہزار 743 پر پہنچ چکا ہے۔

آج 100 انڈیکس کی تاحال بلند ترین سطح 58 ہزار 871 رہی ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 58 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.