آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر انٹر بینک میں چند پیسے سستا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 90 پیسے کا تھا۔
دوسر ی جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 411 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار 423 پر آ گیا۔
گزشتہ روز انڈیکس 66 ہزار 12 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.