آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں چند پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے کے اضافے سے 281 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 95 پیسے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 166 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 649 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 482 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.