منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

انٹر بینک: ڈالر 275 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی قدر کم ہونے کا سلسلہ تاحال تھم نہیں سکا، آج بھی کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 33 پیسے سستا ہونے کے بعد 275 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس آج اپنے عروج پر پہنچ گیا، 100 انڈیکس 50 ہزار سے 254 پوائنٹس کی دوری پر ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 171 پوائنٹس کے اضافے سے 49 ہزار 902 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 49 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.