جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

انٹر بینک: ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہو گیا

آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہونے لگا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

آج کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر پہلے انٹر بینک میں اور پھر اوپن مارکیٹ میں مزید سستا ہونے لگا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شروع میں دکھائی دینے والے کاروبار کا مثبت رجحان بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 8 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 275 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.