امریکی ڈالر گزشتہ روز کبھی مہنگا اور کبھی سستا ہونے کے بعد آج کاروبار کے آغاز میں معمولی مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 290 روپے 50 پیسے میں دستیاب ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 95 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 195 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 99 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.