منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

انٹر بینک: ڈالر سستا ہونے کے بعد مہنگا

آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر چند پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر نے اپنی قدر میں اضافہ کیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر نے چند پیسے مہنگا ہو کر اپنی قدر بڑھانے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 57 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 725 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 782 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.