جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

انٹر بینک: ڈالر تاریخ میں پہلی بار 295 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی تاریخی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ انتہائی ناقدری کا شکار ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 78 پیسے منہگا ہونے کے بعد 295 روپے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں آخری 4 سیشنز میں ڈالر 11 روپے 41 پیسے منہگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں آخری 4 سیشنز کے کاروبار کے بعد قرضوں کا حجم 1437 ارب روپے بڑھ گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 323 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 398 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.