انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں 3 روپے8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اب سے کچھ دیر پہلے تک انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 75 پیسے کی سطح پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں مزید 1.60 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو کر 202 روپے کی حد بھی عبور کر گیا تھا جبکہ یورو اور پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.50 روپے بڑھ گئی تھی۔
کرنسی مارکیٹ میں بے چینی سے انٹر بینک میں ڈالر204.30 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 204.50 روپے تک ٹریڈ ہوا لیکن فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.60 روپے کے اضافے سے 200.40 روپے سے بڑھ کر 202.00 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کے اضافے سے 200.80 روپے سے بڑھ کر 202.30 روپے ہو ئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 200.00 روپے سے بڑھ کر 202.00 روپے اور قیمت فروخت 201.00 روپے سے بڑھ کر 203.00 روپے ہو گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق 1.50 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 213.00 روپے سے بڑھ کر 214.50 روپے اور قیمت فروخت 215.00 روپے سے بڑھ کر 216.50 روپے ہوئی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 250.00 روپے سے بڑھ کر 251.00 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کے اضافے سے 252.50 روپے سے بڑھ کر 254.00 روپے ہو گئی۔
Comments are closed.