انٹر بینک میں ڈالر 1.34 روپے مہنگا ہوکر 220 روپے 70 پیسے کا ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز بھی روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل دیکھا گیا تھا اور ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
اس کے علاوہ جمعرات کے روز یورو 3 روپے اور پاؤنڈ 4 روپے مہنگا ہوا تھا۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بھی روپے کی قیمت میں کمی کا رحجان برقرار رہا اور روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 218.50 روپے سے بڑھ کر 219.50 روپے اور قیمت فروخت 60پیسے کے اضافے سے 219.00 روپے سے بڑھ کر 219.60 روپے ہو گئی تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 225.00 روپے سے بڑھ کر 226.00 روپے اور قیمت فروخت 227.00 روپے سے بڑھ کر 228.00 روپے ہوئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 3 روپے کے اضافے سے 223.00 روپے سے بڑھ کر 226.00 روپے اور قیمت فروخت 225.50 روپے سے بڑھ کر 228.50 روپے ہو گئی جبکہ 4 روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 264.00 روپے سے بڑھ کر 268.00 روپے اور قیمت فروخت 267.00 روپے سے بڑھ کر 271.00 روپے ہو گئی۔
Comments are closed.