بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 12 پیسے سستا

کئی روز سے اڑان بھرتا امریکی ڈالر آج نیچے آگیا اور انٹر بینک میں 2 روپے 12 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 186 روپے 05 پیسے ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا کاروبار 189 روپے تک ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 190 روپے سے تجاوز کر گیا۔

امریکی ڈالر بے لگام ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپے 87 پیسے بڑھ کر 189 روپے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 190 روپے اور سسٹم سے باہر 195 روپے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 5 پیسے سے بڑھ کر 188 روپے 17 پیسے ہو گیا تھا۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 80 پیسے مہنگا ہوکر 190 روپے 50 پیسے ہو گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.