انٹر بینک میں ڈالر 197 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔
ڈالر کے بھاؤ میں مزید اضافہ آج بھی جاری ہے اور انٹر بینک میں 2 روپے 1 پیسہ اضافے سے 197 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بے یقینی اور ملکی معیشت کے بارے میں افواہوں کے نتیجے میں روپے پر دباؤ مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔
گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 1.90 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 3.50 روپے بڑھی تھی۔
17 مئی کو یورو کی قیمت میں 3.70 روپے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق منفی خبروں کے اثرات سے کرنسی مارکیٹ میں بھی بے چینی نظر آتی ہے۔
ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی طلب میں اضافے سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے ،منگل کو بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر دستیاب نہیں تھا۔
بیشتر جگہ بلیک میں بھی 200 روپے سے زیادہ قیمت پر فروخت ہو تا رہا، تاہم فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 194.50 روپے سے بڑھ کر 195.50 روپے اور قیمت فروخت 1.90 روپے کے اضافے سے 194.60 روپے سے بڑھ کر 196.50 روپے ہو گئی تھی۔
Comments are closed.