بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹر بینک میں ڈالر پہلی بار 182 کی سطح عبور کر گیا

انٹر بینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ پہلی بار 182 کی سطح عبور کر گیا۔

انٹر بینک میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کا بھاؤ 181 روپے 78 پیسے تھا لیکن طلب ڈالر کا بھاؤ 52 پیسے بڑھا گئی۔

کاروبار کے دوران ڈالر کا بھاؤ 182 روپے 30 پیسے ہے، رواں مہینے انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 4 روپے 84 پیسے بڑھ چکا ہے۔

امریکا میں شرح سود بڑھنے کے بعد ڈالر کا بھاؤ عالمی سطح پر بڑھا ہے، تاہم پاکستان میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا سبب ملکی بیرونی ادائیگیوں کا توازن ہے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات میں روپے کی قدر گرانے کا تقاضہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.