انٹر بینک میں ڈالر 67 پیسے مہنگا ہو کر 207 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی شدید مندی کا رحجان ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 55 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پی ایس ایکس میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 661 کی سطح پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چین سے معاہدے کے اثرات کے سبب ایکسپورٹرز نے 22 کروڑ ڈالرز فروخت کردیئے اور ڈالر کی قدر ریکارڈ 4.70روپے کم ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید 207 اور قیمت فروخت 208 روپے رہی۔
Comments are closed.