آ ج صبح کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 71 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 139 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 67 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.