آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اپنی قدر میں اضافہ کیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 255 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 462 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 44 ہزار 207 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.