galaxy s10 stereo hookup 4 foot by 8 foot solar panel hookup emily willis hookup hookup lynchburg va hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر میں مزید بہتری کا عمل جاری ہے۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 76 پیسے سستا ہو کر 197 روپے 70 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 197 روپے 50 پیسے کا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی آغاز رہا۔

پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 153 پوائنٹس کم ہوکر 42 ہزار 924 پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 70پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 50پیسے مزید سستا ہوا تھا۔

گزشتہ روز یورو کی قیمت 2 روپے کم ہوئی، پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.50 روپے گھٹی تھی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30پیسے کی کمی سے 198.70 روپے سے کم ہو کر 198.40 روپے اور قیمت فروخت 70پیسے کی کمی سے 199.20 روپے سے کم ہو کر 198.50 روپے ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید197.50 روپے سے کم ہو کر 197.00 روپے اور قیمت فروخت 198.50 روپے سے کم ہو کر 198.00 روپے ہوئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق2 روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 211.00 روپے سے کم ہو کر 209.00 روپے اور قیمت فروخت 213.50 روپے سے کم ہو کر 211.50 روپے ہو گئی تھی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.50 روپے کی کمی سے 247.00 روپے سے کم ہو کر 245.50روپے اور قیمت فروخت 250.00 روپے سے کم ہو کر 248.50 روپے ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.