بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

انٹر بینک میں ڈالر آج بھی مہنگا

امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر گر رہی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 198 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 125 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.