بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

انٹر بینک: عید کی چھٹیوں کے بعد ڈالر معمولی سستا ہونے کے بعد مہنگا

عید کی چھٹیوں کے بعد انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر سستا ہوا تاہم کچھ دیر بعد ڈالر مہنگا ہونے لگا۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 29 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

عید کی چھٹیوں سے قبل کاروبار کے آخری دن ڈالر 283 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 291 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کی طرح آج بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر کمی کا شکار رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری دن مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 331 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 339 پر آ گیا۔

عید کی چھٹیوں سے قبل کاروبار کے آخری دن 100 انڈیکس 41 ہزار 7 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.