اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ کمشنر کراچی کی طرف سے سمندری طوفان کے پیش نظر شہر میں امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2023ء کے بروز بدھ 14 جون اور جمعرات 15 جون 2023 ء کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملتوی کیے گئے پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.