بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹر بورڈ کراچی نے گیارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی (بی آئی ای کے) نے گیارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی تاریخوں کے مطابق انٹر کے امتحانات کا آغاز 23 اگست سے ہوگا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گیارہویں جماعت کے امتحانات دو ستمبر تک جاری رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق 7 اگست سے ہونے والے امتحانات لاک ڈاؤن کے باعث ملتوی کردیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.