سابق وزیر اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ، ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
ریحام خان آج کل اپنے تیسرے شوہر، مرزا بلال کے ہمراہ پاکستان آئی ہوئی ہیں۔
ریحام خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی نئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے مدھم سے رنگ کے لباس کے ساتھ مرون رنگ کی پشاوری چپل پہنی ہوئی ہے۔
پاکستان میں موجود ریحام خان اپنی اس تصویر سوچ میں گم سورج کے ڈوبنے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔
ریحام خان کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی نظر صرف پشاوری چپل پر مرکوز ہے۔
ریحام خان کی اس پشاوری چپل نے سوشل میڈیا صارفین کو تقسیم کر دیا ہے، صارفین کی جانب سے اس پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
کوئی صارف ریحام خان کی پشاوری چپل کی تعریف کر رہا ہے تو کسی کا اس اسٹائل پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پشاوری چپل ریحام خان کے سابق شوہر کی علامت بن چکی ہے۔
Comments are closed.