gay clubs for hookups farm girl hookup gay hookup places in gloucester county nj free amarillo hookups hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹرنیٹ صارفین کا شاہد آفریدی کے عمران خان سے متعلق نئے بیان پر ردِ عمل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے دیا گیا نیا بیان ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا ہے۔

گزشتہ روز شاہد آفریدی کی جانب سے سابق وزیر اعظم، عمران خان کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا، اس پیغام پر انٹرنیٹ صارفین نے ردِ عمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی کی تائید کی ہے اور انہیں سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ (WeStandWithShahidAfridi) اس وقت ٹرینڈ کر رہا ہے ۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شاہد آفریدی کے بیان پر ردإ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے بالکل صحیح بات کی ہے، کسی بھی سیاسی رہنما کی ناکام پالیسیز پر تنقید کرنا عام عوام کا حق ہے۔

ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اس قوم کا سرمایہ ہیں جنہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ بوم بوم لالا نے اپنے  3 منٹ 41 سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا بھی جواب دیا تھا۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ ’اختلاف رائے کا احترام کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے، اُنہوں نے بطور کپتان ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی ہے لیکن بطور وزیر اعظم، عران خان کی سوچ اور پالیسیوں سے اختلاف کرنا اُن کا حق ہے۔‘

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ’ایک دوسرے سے اختلافات رکھیں لیکن اسے نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.