پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایونٹ 5 سے 16 دسمبر تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 

پاکستان ٹیم کو گروپ ڈی میں نیدرلینڈز، بیلجیئم اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ 

پاکستان جونیئر ٹیم 6 دسمبر کو نیدرلینڈز، 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ اور 9 دسمبر کو بیلجیئم سے مقابلہ کرے گی۔

چار گروپس میں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کریں گی۔

گزشتہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی گیارہویں پوزیشن رہی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 1993 میں آخری بار جونیئر ہاکی ورلڈکپ فائنل کھیلا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.