بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹرنیشنل کرکٹ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہوتی، بابر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ابتدائی میچز میں بیٹنگ نے مایوس کیا۔

میچ ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تیسرے میچ میں بولنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے ہارے، بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہوتی، کوشش کریں گے جو غلطیاں ہوئیں اگلی سیریز میں نہ کریں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین-صفر سے جیت لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.