انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
نمبر ون ٹیسٹ بولر کی پوزیشن کے لیے مقابلہ سخت ہوگیا جہاں بھارت کے روی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے رینکنگ پوائنٹس برابر ہوگئے ہیں۔
روی چندرن ایشون 6 پوائنٹس کم ہونے پر جیمز اینڈرسن کے ساتھ 859 پوائنٹس پر آگئے ہیں۔
رینکنگ میں روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ جیمز اینڈرسن کی دوسری پوزیشن ہوگئی ہے۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا چوتھےنمبر پر ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر آگئے ہیں جبکہ بھارت کے جسپریت بمرا چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے ہی اسٹیو اسمتھ دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے بابر اعظم کا ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔
دوسری جانب ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔
ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
Comments are closed.