بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں 50 سے زائد میڈلز جیتنے والی ناز گل ہزارہ

ملکوں ملکوں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ناز گل ہزارہ انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں 50 سے زائد میڈلز جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں، جن سے تاحال پاکستانی اکثریت ناواقف ہے۔

اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے وسائل کی کمی کے باوجود ہمت نہ ہارنے والی پاکستان کی اس بیٹی کا تعلق صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے۔

ناز گُل ہزارہ اپنے روایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنا شوق پورا کر رہی ہیں اور باحجاب کراٹے سیکھتی اور کھیلتی ہیں، ان کے پاس 50 سے زائد میڈلز کا اعزاز ہے۔

ناز گُل ہزارہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر لگن سچی ہو تو وسائل کی کمی بھی کامیابی کے آڑے نہیں آ پاتی۔

ناز گُل ہزارہ بلوچستان میں موجود بے تحاشہ ٹیلنٹ کا ایک منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ناز گُل ہزارہ نے رواں سال کے آغاز ہی میں انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.