انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، اس موقع پر کچھ طلبا زخمی بھی ہوئے۔
پشتون اسٹوڈنٹس کونسل، پی ایس ایف، جےٹی آئی اور گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل کی واک جاری تھی، جس کےدوران اسلامی جمعیت طلبہ اور دیگر تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہوا۔
پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ترجمان پولیس کے مطابق یونیورسٹی میں صورتحال کنٹرول کرنے کےلیے تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔
دوسری طرف اسلامی جمعیت طلبہ نے یونیورسٹی ایڈمن بلاک میں احتجاج کیا، طلبہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری نہ ہونے کی صورت میں یونیورسٹی بند کردیں گے۔
Comments are closed.